تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:41

ترسیلات زرکی آمد ،ڈالر 3 روپے 20 پیسے سستا ہوگیا

جیو نیوز - کراچی…بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہتر ہورہی ہے، گزشتہ دس دن کے دوران عوام کے لیے ڈالر 3 روپے 20 پیسے سستا ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 6 ارب 40 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے،جو گزشتہ سال کے اس عرصے سے 7 فیصد زیادہ ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سعودی عرب سے 1ارب79کروڑ ڈالر،متحدہ عرب امارات سے 1ارب29کروڑ جبکہ امریکا سے 1ارب 2 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زرملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے نہایت اہم ہیں ۔حالیہ عرصہ میں ملک سے افرادی قوت باہر جانے میں کمی کی وجہ سے آئندہ 3سے 4 سال میں ترسیلات زر میں کمی ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے کیلئے حکومت کو جلد اہم اقدامات کرناہونگے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.