12 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:15
ملکی معیشت ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا ،احسن اقبال
جیو نیوز - وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کسی خاندان کا دیوالیہ ہو جائے تو اسے بھی کھڑا ہونے میں وقت لگتا ہے ، پاکستان کا بھی دیوالیہ ہو چکا 6ماہ میں پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا ، ملکی معیشت ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا ۔لاہورمیں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایل این جی کا منصوبہ مکمل ہونے میں کم از کم دو سال لگیں گے پھر گیس کی قلت پر قابو پایا جا سکے گا ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے ویژن 2025میں ان ہی بنیادوں پر کام شروع کر رکھا ہے۔ بھارت کیساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کو اپنے رقبے کے لحاظ سے دل بڑا کرنا چاہیئے ، متعدد بار بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن وہاں سے خاطر خوا جواب نہیں آیا ۔