تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 14:35

پاکستان 27 یورپی ملکوں کو ٹیکسٹائل مصنوعات بغیر ڈیوٹی کے برآمد کرسکے گا

جیو نیوز - برسلز…یورپی یونین نے پاکستانی برآمدات کو جی ایس پلس مراعات فراہم کردی ہیں، سہولت ملنے سے 27 یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 1 ارب ڈالر سالانہ تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ بیلجئیم کے داراحکومت برسلز میں ہونے والے یورپی یونین پارلیمنٹ کے اجلاس میں پاکستان کو جی ایس پی پلس مراعات دینے کی منظوری دیدی گئی ۔ پارلیمنٹ کے 406 ممبران نے پاکستان کے حق میں جبکہ 182نے مخالفت میں ووٹ دیے۔ پاکستان 2017ء تک ان مراعات سے فائدہ اٹھا سکے گا۔سہولت کے تحت پاکستان کی ٹیکسٹائل کی 900 اور دیگر شعبوں کی1600 مصنوعات ڈیوٹی کے بغیر یورپی یونین کے 27 ممالک کو برآمد کی جاسکیں گی۔پاکستان یورپی یونین کو تقریبا 5 ارب 60 کروڑ ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور سہولت ملنے کے بعد ملکی برآمدات میں 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.