تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 15:7

محکمہ خوراک سندھ نے فلور ملز کو گندم کی فراہمی 60 فیصد کم کردی

جیو نیوز - کراچی…محکمہ خوراک سندھ نے فلور ملز کو گندم کی فراہمی 60 فیصد کم کردی ہے۔سندھ میں آٹھ ماہ کے دوران آٹا36سے 50روپے فی کلو ہوگیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان گندم کی دھینگا مشتی سے آٹے کے بحران کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ گندم کی فراہمی میں کمی کے بعد فلور ملز اور محکمہ خوراک سندھ میں ٹھن گئی جس کے سبب صوبہ سندھ میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔اس صورتحال پر فلور مل مالکان نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ملک میں ویسے تو ہر روز کوئی نہ کوئی نیا بحران جنم لیتا ہے،لیکن اب صوبہ سندھ میں محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان آٹے کی قیمت اور گندم کی فراہمی سے متعلق دنگل شروع ہوگیا ہے، جس سے پریشانی عوام کو اٹھانی پڑ رہی ہے۔ فلور ملز مالکان کہتے ہیں کہ محکمہ خوراک انہیں کوٹے سے 60 فیصد کم گندم فراہم کر رہا ہے اور فراہم کردہ گندم میں زیادہ تر غیر معیاری گندم شامل ہے۔ رواں سال اپریل میں آٹے کی فی کلو قیمت 36روپے تھی جوآٹھ ماہ بعدبڑھ کر 50روپے فی کلو جاپہنچی ہے جبکہ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ فلور ملرز کا کہنا ہے کہ گندم فراہمی سے متعلق فوری اقدامات کیے جائیں، ورنہ سندھ بھر میں آٹے کا بحران ہونے کا خدشہ ہے، جس کا ذمہ دار محکمہ خوراک سندھ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.