تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 16:11

صوبوں کو گندم کی قلت کا سامنا ہے تو ہم دینے کو تیار ہیں:وفاق

جیو نیوز - اسلام آباد…صوبوں نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر آئندہ سیزن میں گندم کی امدادی قیمت بڑھانے سے انکار کر دیا،وفاقی حکومت کہتی ہے کہ اگر صوبوں کو گندم کی قلت کا سامنا ہے تو وہ دینے کو تیار ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سکندر بوسن نے بتایا کہ کمیٹی کی تجویز کے باوجود صوبوں نے گندم کی امدادی قیمت 12سو روپے فی من سے بڑھانے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے سبسڈی دی جائے۔کمیٹی کو بتایا گیا اس وقت کپاس کے بیج کی ضرورت 40 ہزار میٹرک ٹن ہے تاہم ملک میں تصدیق شدہ بیج صرف ساڑھے پانچ ہزار میٹرک ٹن ہے۔ اسٹیٹ بنک حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ سال زرعی قرض کی مد میں 336ارب روپے جاری کیے گئے ۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ کمیٹی نے وزرات کو ہدایت کی ہے کہ سیڈ ایکٹ اور بریڈنگ رائٹس کا بل منظوری کے لیے جلد اسمبلی میں پیش کیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.