تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
13 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:23

آئی ایم ایف قرضہ پروگرام پر پہلا سہہ ماہی جائزہ اجلاس 19دسمبر کو ہوگا

جیو نیوز - واشنگٹن…آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام پرپہلا سہ ماہی جائزہ اجلاس 19 دسمبر کو ہوگا، حکام کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کے بعد پاکستان کو پچپن کروڑ ڈالر جاری کئے جائیں گے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے ۔ ستمبر 2013 تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تھے۔ قرضے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں رعایت پر بھی پاکستان پوراترتا تھا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے شعبہ مواصلات کے ڈائریکٹر گیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرضہ پروگرام کا پہلا جائزہ اجلاس 19 دسمبر کو ہوگا۔ حکام کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کے بعد پاکستان کو مزید پچپن کروڑ ڈالر جاری کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.