16 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 15:8
ایل پی جی کی قیمت 10 روپے فی کلو کم ہوگئی
جیو نیوز - اسلام آباد…وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کے حرکت میں آنے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 10 روپے فی کلو کم ہوگئی، اب ملک میں پہلی بار موسم سرما میں بھی ایل پی جی گرمیوں کی قیمت پر ہی عوام کو دستیاب ہوگی۔ایل پی جی کی عالمی قیمت کم ہونے کے بعد وزارت پیٹرولیم اور اوگرا نے مقامی مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی ایل پی جی سستی کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ایل پی جی 10 روپے کلو سستی ہونے کے باعث گھریلو سلینڈر کی قیمت120 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 480 روپے کم ہوگئی ہے۔قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پہلی بار موسم سرما میں بھی ایل پی جی گرمیوں کے نرخ میں ہی دستیاب ہوگی۔ سندھ کے تمام اور پنجاب کے اکثر شہروں میں ایل پی جی کی نئی 125 روپے کلو ہوگئی جبکہ مری، کاغان، سوات، آزاد کشمیر، گلگت، فاٹا اور ملحقہ علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 140 روپے کلو ہوگئی۔