تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:35

سپریم کورٹ کے حکم پر سی این جی کی نئی قیمت کا تعین

جیو نیوز - اسلام آباد…اوگرا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سی این جی کی نئی قیمت تیار کرلی ہے، جس سے ملک میں سی این جی کے نرخوں میں معمولی کمی ہوگی، نئی قیمت کا باقاعدہ اعلان آج ہوگا۔ خیبر پختونخوا ، بلوچستان ،پوٹھوہار میں سی این جی 1 روپے 24 پیسے سستی ہوگی، پوٹھوہار کے سواپنجاب ، سندھ میں سی این جی 61 پیسے سستی ہوگی۔ وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کے حرکت میں آنے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت 10 روپے فی کلو کم ہوگئی، گھریلو سیلنڈر 120 جبکہ کمرشل سیلنڈر 480 روپے سستا ہوگیا، پہلی بار موسم سرما میں ایل پی جی گرمیوں کی قیمت پر ہی دستیاب ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.