تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:30

قومی بچت میں سرمایاکاری 65 فیصد گرگئی

جیو نیوز - کراچی…مہنگائی نے عوام کی بچتوں کو بھی نگلنا شروع کردیا، قومی بچت کی اسکیموں میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سرمایاکاری کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے 65 فیصد گرگئی۔کیا پاکستانیوں میں بچت کا رحجان کم ہوگیا؟ یامہنگائی نے جیب میں کچھ چھوڑا ہی نہیں؟۔ادار ہ قومی بچت کے مطابق جولائی تا اکتوبر بچت اسکیموں میں سرمایاکاری کا حجم 63 ارب روپے تک محدود رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 184 ارب روپے عوام نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں لگائے تھے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے رفتار میں تیزی آنے سے سیونگز شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ روپے کی گرتی ہوئی قدر نے بھی بچت کے رحجان کو متاثر کیا ہے۔گزشتہ سالوں میں ملک میں مجموعی پیداوار کے مقابلے سرمایاکاری کے حجم میں بتدریج کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 13 سے کم ہوکر10 فیصد کے قریب آچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.