تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:1

نیپرا نے نومبر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست مسترد کردی

جیو نیوز - اسلام آباد…نیپرا نے نومبر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست مسترد کر دی۔ قائم مقام چیئرمین نیپرا نے کہا ہے کہ درخواست میں اضافے کیلئے جو تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ان کو از سر نو پیش کیا جائے، کلرکوں کی تیار کردہ سمریاں پیش نہ کی جائیں۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نومبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی جسے نیپرا نے مسترد کر دیا۔ قائم مقام چیئرمین نیپرا خواجہ محمد نعیم نے حکم دیا کہ بجلی پیداواری کمپنیوں کو گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی مد میں ادائیگیاں کی گئی ہیں، ان سے واپس وصولی کی جائے۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکم امتناعی کے باوجود ادائیگیاں کی گئیں اور اربوں روپے قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.