17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 11:31
اسٹیل ملزکاخسارہ 100ارب،نجکاری سمیت دیگر آپشنزپر غورہوگا
جیو نیوز - کراچی…پاکستان اسٹیل ملزکا خسارہ بڑھتے بڑھتے 1کھرب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ آج ای سی سی اجلاس میں ادارے کی نجکاری سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا وزرات صنعت وپیداوار کے حکام نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز کا مالی خسارہ ایک سو ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔سونے پہ سہاگا یہ کہ مالی وسائل نہ ہونے کے باعث ملز اپنی پیداواری صلاحیت کا صرف پانچ فیصد استعمال کررہی ہیں اور ادارے کے ملازمین کو تنخواہیں بھی وقت پر نہیں مل پارہی۔2001ء سے 2008ء تک اربوں روپے کا منافع کمانے والی پاکستان اسٹیل ملز آج کوڑی کوڑی کی محتاج ہوچکی ہے۔ حکام کے مطابق حکومت اس کی نجی کاری سمیت ادارے کی بحالی کے مختلف پلانز کو اقتصادی رابط کمیٹی میں جلد پیش کرنے والی ہے۔