17 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 11:47
بجلی ترسیلی نظام کیلئے 16کروڑ 72لاکھ ڈالر کے قرضے کی منظوری
جیو نیوز - اسلام آباد…ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک اور قدم بڑھادیا،بجلی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے 16کروڑ 72لاکھ ڈالر کے قرضے کی منظوری دیدی ۔ایشیائی ترقیاتی بینک آجکل پاکستان پر کافی مہربان ہو رہا ہے گزشتہ ہفتے 90 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کے بعد اب بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے 16کروڑ ڈالر سے زائد قرضے کی منظوری دیدی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ قر ضہ بجلی کی 8مقامی تقسیم کار کمپنیوں کو دیا جائے گا۔ جس کا مقصد ترسیلی نظا م کو بہتر کر کے ملک میں گھریلو اور کاروباری صارفین کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ قرضہ 2008ء میں منظور شدہ 81کروڑڈالر مالیت کے پاور ڈسٹری بیوشن بہتری پروگرام ہی کا حصہ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں توانائی کے بحران سے صنعتوں کا پیداواری عمل شدید متاثر ہوتا ہے اور سرمایاکاری میں بھی کمی کا باعث ہے۔