18 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:51
انٹربینک میں ڈالر دو ماہ بعد 107 روپے سے نیچے آگیا
جیو نیوز - کراچی …انٹربینک میں ڈالر دو ماہ بعد 107 روپے سے نیچے آگیا، 57پیسے کمی کے بعد 106 روپے پچاس پیسے کا ہوگیا۔ڈالر بہت جلد گرنے والا ہے، جلدی جلدی بیچ دیں ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کے بعد سے روپے کے سامنے ڈالر کی پسپائی جاری ہے۔انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ایک ڈالر 106 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا۔ رواں ماہ انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا۔گرتے ڈالر کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹرز نے بھی اسے تڑوانا شروع کردیا۔ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹرز نے بھی بڑی تعدار میں ڈالر ز بیچنے شروع کردیے اور رسد بہتر ہونے سے ایک ڈالر56 پیسے سستا ہوکر 106 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔دوسری جانب کمرشل بینکوں نے خام تیل کی بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے حکومت کو60 کروڑ ڈالر سے زائد قرض بھی فراہم کردیا ہے جس سے روپے کو استحکام مل رہا ہے۔