20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:38
پاکستان اور بھارت تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق
جیو نیوز - اسلام آباد…وزرات تجارت کے اعلیٰ حکام کاکہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت باقاعدہ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق ہو گئے ہیں ۔ تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ دونوں ممالک کے سیکرٹری تجارت کے درمیان بھارت میں ہوگا۔ حکام کا کہناہے کہ بات چیت وہیں سے شروع کی جائیگی جہاں ختم ہوئی تھی ۔توقع ہے کہ مذاکرات آئندہ سال جنوری کے آخر یا فروری میں ہوں گے۔ حتمی تاریخ کافیصلہ جلدکرلیاجائے گا۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بارتجارتی مذاکرات ستمبر2012 میں ہوئے تھے۔