تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 10:57

بجلی مزیدمہنگی کی جائے ،آئی ایم ایف کامطالبہ

جیو نیوز - واشنگٹن …آئی ایم ایف نے حکومت سے پاکستان سے بجلی مہنگی کرنے کامطالبہ کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کا اثر غریبوں پر نہ پڑے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 55 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری تو دے دی لیکن ساتھ ہی حکومت کو بجلی مزید مہنگی کرنے اور ٹیکس وصولی میں بہتری کرنے کی پٹی بھی پڑھا دی۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے قائمقام سربراہ نعمت شفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی مزید مہنگی کرنا ہوگی تاکہ حکومت پر سے سبسڈی کے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔یہ اقدام لیتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ غریب طبقے پر اس کے اثرات نہ پڑیں۔اس کے علاوہ توانائی کی کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ نعمت شفیق نے مزید کہا کہ حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیاں دور کرکے آمدن بڑھانے کے بھی اقدامات کرے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.