20 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:51
پاکستان میں ڈالر کے زوال میں تیزی،105روپے 75پیسے کا ہوگیا
جیو نیوز - اسلام آباد…روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان مزید کمزور ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 105 روپے 75 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں روز برورز کمی ہورہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 65 پیسے کمی کے بعد 105 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔ روپے کے مقابلے ڈالر 4 ماہ کی نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ڈالر کو کیش کرانے کے بیان کے بعد لوگوں نے تیزی سے ڈالر کیش کرانا شروع کردیے ہیں جس کے بعد اب ڈالر کی قدر تیزی سے کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔