25 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 15:49
کیو موبائل نوئر کواڈ کور زی 4 کی تشہیر کرینا کپور کریں گی
جیو نیوز - کراچی…پاکستان کا سب سے بڑا سیلیولرفون برانڈ کیو موبائل آگیا ہے ایک اور زبردست فون کے ساتھ۔ نوئر کواڈ کور زی 4 کی تشہیر بالی وڈ اسٹار کرینا کپور کریں گی۔کیو موبائل کا نیا فون نوئر کواڈ کور زی 4 بہت جلد آپ تک پہنچنے والا ہے ۔کیو موبائل کا نیا فون ہو،کواڈ کور زی فور اور کرینا کپور ہوں اس کی برانڈ ایمبیسڈر تو پھر لگتا ہے تڑکے پر ترکا ۔جی ہاں پاکستان کے سب سے بڑے سیلیولر برانڈ کے نئے فون نوئر کواڈ کور زی 4 کی تشہیر کے لیے کرینا کپور کو سائن کرلیا گیا ہے۔فون کی تشہیر کے لیے یہ کیو موبائل کا اب تک کا سب سے مہنگا کمرشل ہوگا۔کرینا ہیں اس پر خوش اور کہتی ہیں کہ انہیں کیو موبائل برانڈ پر اعتماد ہے اور انہیں کیو موبائل کی فیملی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔اس سے پہلے کیو موبائل نے تشہیر کے لیے بالی وڈ اداکار ادیتیا رائے کپور کو سائن کیا تھا۔