26 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:52
سندھ میں سی این جی اسٹیشنز صبح 7 سے دو پہر 2 بجے تک بند رہیں گے
جیو نیوز - کراچی…سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ صوبے میں گیس اسٹیشن آج 24 کے بجائے 7 گھنٹوں کے لئے بند ہوں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیا منیجر عنایت اللہ اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج 24 گھنٹوں کے لیے بند نہیں ہوں گے۔ سی این جی اسٹیشن کی بندش کا دورانیہ آج صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔