تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 6:43

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100پوائنٹس کا اضافہ

جیو نیوز - کراچی…اسٹاک مارکیٹ کے سرمایاکاروں کا عزم برقرار،حصص بازار میں ٹریڈنگ کے دوران 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔حصص بازار میں سرمایاکار ٹریڈنگ کے آغاز پر سرگرم نظر آئے اور انڈیکس میں کچھ دیر کیلئے 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی رکارڈ کیا گیا اور یہ 25 ہزار 497 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔آج شیئر بازار میں انویسٹرز سیمنٹ سیکٹر میں زیادہ دلچسپی لیتے نظر آئے۔کراچی اسٹاک مارکیٹ نے رواں سال بہترین کارکردگی دکھائی اور انڈیکس میں 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ غیرملکی سرمایاکاری کا حجم 40 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.