تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
26 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 14:38

پنجاب، چھوٹے بڑے شہروں میں گھریلو صارفین کو گیس سپلائی کمی کا سامنا

جیو نیوز - لاہور…ملک میں گیس کا شارٹ فال 13 سو ملین کیوبک فٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بیشتر گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔سوئی ناردرن گیس کی طرف سے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس مکمل طور پر بند کی گئی اس کے باوجود گھریلو صارفین کو مکمل گیس نہیں مل رہی۔اہل لاہور بھی گیس کے کم پریشر سے تنگ ہیں سردی میں نہ چولھا جل رہا ہے نہ ہیٹر ، لاہور میں سمن آباد، بند روڈ، دھرم پورہ، باٹا پور، نسبت روڈ، اندرون شہر اور ٹاوٴن شپ سمیت کئی علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہے۔ لوگوں کو مہنگی ایل پی جی کے سلنڈر استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔ راولپنڈی اوراسلام آباد والے بھی اسی پریشانی کا شکار ہیں۔ سوئی گیس ترجمان کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے سے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.