تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
30 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:39

ڈالر نے روپے پر پھر زور آزمائی شروع کردی

جیو نیوز - کراچی …ڈالر نے روپے پر پھر زور آزمائی شروع کردی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے اضافہ دیکھا گیا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ ایک ڈالر 105 روپے 65 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کو 15 کروڑ ڈالر کے قریب قرض کی واپسی سے انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ دیکھا گیا اور یہ 105 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث روپے پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت بیرونی قرض پر اکتفا کرنے کے باعث برآمدات میں اضافہ کرکے زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام دے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.