30 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:55
کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان
جیو نیوز - کراچی …کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی بہتری نظر آئی۔حصص بازار میں سرمایاکار سرگرم نظر آئے اور شیئرز کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 25 ہزار 360 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔انویسٹرز کا رحجان زیادہ تر سیمنٹ سیکٹر میں دیکھا گیا جبکہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں بھی شیئرز کی لین دین دیکھنے میں آئی۔روان سال کراچی اسٹاک مارکیٹ نے بہترین کارکردگی دکھائی اور انڈیکس 7 ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 25 ہزار کی پوائنٹس کی سطح سے بھی تجاوز کرگیا۔