30 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 11:0
پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی گئی
جیو نیوز - اسلام آباد…حکومت کی طرف سے عوام کیلئے نئے سال کے تحفے کی تیاریاں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی گئی ہے۔اوگراکے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 91 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مٹی کا تیل ایک روپیہ 38پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 80 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔