30 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:52
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ
جیو نیوز - اسلام آباد… نئے سال کے آمد آمد ہے حکومت نے عوام کیلئے تحفے کی تیاریوں کی آغاز کردیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی گئی ہے۔اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے 91 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ مٹی کا تیل ایک روپیہ 38 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 80 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔