31 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 9:49
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی
جیو نیوز - کراچی…انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی ہوئی تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 106 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق گزشتہ دنوں آئی ایم ایف کو مجموعی طور پر 25کروڑ ڈالر قرض واپس کیا گیا اور آج ادائیگیوں کا زور تھمنے سے انٹر بینک روپیہ مستحکم ہوا۔ڈالر 105 روپے 75 پیسے کم ہوکر 105 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 106 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔سال 2013 پاکستانی روپیہ غیر ملکی کرنسی کے مقابلے میں کا فی دباؤ کا شکار رہا اور ڈالر کے مقابلے اس نے تقریبا ساڑے سات فیصد اپنی قدر کھوئی۔