تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
23 جنوری 2014
وقت اشاعت: 5:58

ایشین سٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

جیو نیوز - ٹوکیو … ایشین اسٹاک مارکیٹس میں حصص کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے جس کی وجہ امریکی بازار حصص میں مندی کا رجحان بتایا جا تا ہے ۔ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی خرید و فروخت میں گزشتہ روز کی نسبت 0.30 فیصد کمی سے ہوئی تاہم بعد ازاں اس میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران حصص کے نرخ مجموعی طور پر 0.34 فیصد کم ہوئے ۔ ملک کا اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 78.35 پوائنٹس کم ہو کر 22954.77 کی سطح پر پہنچ گیا۔چین میں ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران حصص کے نر خ متوازی رہے بعد ازاں ملک کا اہم ترین ، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.05 فیصد(1.09 پوائنٹس)بڑھ کر 2009.40 کی سطح پر پہنچ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.