تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 جنوری 2014
وقت اشاعت: 13:52

پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود تنخواہ کے منتظر

جیو نیوز - کراچی…"وہ وعدہ ہی کیا جو وفاہوجائے "ساڑھے تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود تنخواہ کے منتظر ہیں۔حکومت نے 16 جنوری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تنخواہوں سے محروم اسٹیل ملز ملازمین کی مشکلات میں کچھ کمی کرنے کیلئے ڈیڑہ ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اب تک اس پر عمل نہ ہوسکا۔اسٹیل ملز ذرائع کے مطابق اس مد میں حکومت کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے جاری ہونے تھے جو اب تک ادارے کو موصول نہیں ہوئے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دوسری جانب تنخواہیں نہ ملنے کے باعث خالی جیب ہونے سے شدید مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔بدانتظامی کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان اسٹیل ملز رقم کی قلت کا شکار ہے اور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی حکومتی امداد کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.