28 جنوری 2014
وقت اشاعت: 13:17
باجوڑایجنسی،ہیڈ کوارٹر خار اور گردونواح میں 450 سولر اسٹریٹ لائٹس نصب
جیو نیوز - باجوڑ ایجنسی…باجوڑایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار اور گردونواح میں اب لوڈ شیڈنگ میں بھی سڑکیں اور گلیاں روشن رہیں گی، 450 سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کردی گئیں۔باجوڑایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے ورلڈ بینک کے تعاون سے ایجنسی ہیڈکوارٹر خار اور گردونواح سمیت مرکزی شاہراہ پر450 سولر سٹریٹ لائٹس نصب کر دی ہیں اور یوں دن بھر سورج کی روشنی سے چارج ہونے والی اسٹریٹ لائٹس رات کو اگر لوڈ شیڈنگ بھی ہو تو روشن رہیں گی۔