11 فروری 2014
وقت اشاعت: 5:25
کراچی: سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے بندش کے بعد کھل گئے
جیو نیوز - کراچی …کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی فراہمی 24 گھنٹوں کی بندش کی بعد آج صبح بحال ہو گئی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق ہفتہ وار شیڈول کے تحت پیر کی صبح صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے گئے تھے جو آج صبح 8 بجے دوبارہ کھل گئے۔