3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:31
موٹاپا کسی ایک کا نہیں عالمی مسئلہ
موٹاپا کسی ایک کا مسئلہ نہیں عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور دنیا کی مختلف حکومتیں اس سے نمٹنے کیلئے پالیسی سازی میں مصروف ہیں .
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کی اشاعت کےبعد مختلف ممالک کی حکومتوں نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دنیا میں ایک ارب افراد موٹاپے کی بیماری کا شکار ہیں۔
امریکہ میں ایسے افراد کی تعداد نمایاں طورپر زیادہ ہے جو یا تو فربہ ہیں یا پھر ان کا وزن معمول سے زیادہ ہے۔ماہرین کا کہناہے وزن کی زیادتی کئی مہلک بیماریوں مثلاً شوگر اور دل کے امراض کا سبب بن سکتی ہے۔اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے امریکا اور مغربی ممالک میں کام تیزی جاری ہے۔