11 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:36
بھارت نے ’جاسوس کبوتر‘ پکڑا تو سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کو تفریح مل گئی
اسلام آباد ......بھارت نے "جاسوس کبوتر" کیا پکڑا، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کو نئی تفریح ہاتھ آگئی۔کبوتر سے ڈرنے والے بھارت پر نت نئی تصویری لطیفے بناڈالے۔بھارت میں پاکستانی کبوتر کی گرفتاری اور پھراس بے چارے سے کی گئی تفتیش نے پاکستانیوں کو اچھی تفریح فراہم کردی۔ سوشل میڈیا پر ایسے تصویری لطیفے پوسٹ ہوئے ،جنہیں دیکھ کر پرلبوں پر مسکراہٹ ضرور آجاتی ہے۔کسی نے کہا ہمارا کبوتر انتقام لینا چاہتا ہے،تو کسی نے پاکستانی زیرو زیرو سیون کبوتر کی گرفتاری کی وجہ ایک بھارتی کبوتری کو بتایا۔کسی نے حیران ہوکر سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ایک کبوتر ایجنٹ بھی ہوسکتا ہےَ؟۔کسی نے پاکستان کے بھارت پر حملے کی مضحکہ خیز تصویر کشی کی۔اس دوران تو کبوتروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈبھی دکھائی گئی جبکہ ایک منچلے نے چشمہ لگے کبوتر کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھاکہ مشن پر روانہ ہونے سے پہلے ہیرو کبوتر کی تصویر ۔