11 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:33
ہالی وڈ میں بوب کٹ کے نئے انداز متعارف
لاس اینجلس.....ہالی وڈ میں ایک بار پھر چھوٹے بالوں کا فیشن آ گیا۔ ہیئر اسٹائلسٹس نے بوب کٹ کے نئے انداز متعارف کرا دیئے جو خواتین سیلبریٹیز میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں بال خواتین کی خوب صورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،لمبے اور خوب صورت بال ہر خاتون کا خواب ہوتے ہیں لیکن جن خواتین کے بال لمبے نہیں انہیں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اب وہ بوب کٹ کے مختلف انداز اپنا کر اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ ہالی وڈ میں خواتین سیلبریٹیز چھوٹے بالوں کو منفرد اسٹائل میں سیٹ کر کے ریڈ کارپٹ کی زینت بن رہی ہیں۔