تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:37

ٹیبل ٹینس کا ماہر ڈاگی میاں

لندن...........ٹیبل ٹینس کا ماہر ڈاگی میاں ،ایسے شاٹ لگائے کہ سب دیکھتے رہ جائیں۔ ٹیبل ٹینس کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ اسے کھیلتے وقت دماغ کے ساتھ ساتھ نظریں بھی بال پر رکھنی ہوتی ہیں، لیکن اس ڈوگی میاں کے تو کیا ہی کہنے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والا یہ پالتو ڈوگی عام جانوروں کی طرح صرف کھانے پینے کا شوقین نہیں ہے بلکہ یہ ٹیبل ٹینس بھی خوب کھیلتا ہے۔اپنے مالک کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلنے والے اس ڈوگی میاں نے ٹینس ریکٹ اپنے منہ میں دبا کر ایسے حیران کن شاٹ لگائے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔کھلاڑی ڈوگی کی شاندار صلاحیتوں پر مبنی یہ ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.