21 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:44
سین ڈیاگو چڑیا گھر میں چار ننھے چیتو ں کی پہلی سالگرہ منائی گئی
سین ڈیاگو.......امریکا کے سین ڈیاگو چڑیا گھر میں چار ننھے چیتو ں کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی.کیلی فورنیا کے سین ڈیاگو چڑیا گھر میں ننھے چیتوں کی پہلی سالگرہ پر جشن کا سماں تھا۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے سالگرہ کی مناسبت سے چیتوں کے لیے ٹھنڈی میٹھی مزیدار ٹریٹ کا اہتمام کیا تھا۔اس موقع پر ننھے چیتوں کو ان کی پسندیدہ اشیاء سے سجا کیک پیش گیا۔ ماں سمیت چاروں بچوں نے سالگرہ کی دعوت کے خوب مزے اڑائے۔