24 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:43
ارجنٹینا: ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے دو ماڈل پیش
بیونس آئرس.......ارجنٹینا میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے دو ماڈل پیش کردیےگئے۔ دارالحکومت بیونس آئرس میں پیش کی گئی گاڑیاں، ڈرائیور کے بغیر چلنے والی دیگر گاڑیوں سے مختلف ہیں کیونکہ ان میں خصوصی سینسر اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نصب ہے۔ ارجنٹینا کی حکومت کا گاڑیاں خریدنے کا مقصد بغیر ڈرائیور والی سٹی بس کے منصوبے پر کام کرنا ہے۔