24 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:16
نیو جرسی میں گرم ہوا کے غباروں کا سالانہ میلہ سج گیا
ٹرینٹن.........امریکی ریاست نیوجرسی میں گرم ہوا کے غباروں کا 33واں سالانہ میلہ سج گیا ہے، شمالی امریکا میں موسم گرما کا یہ سب سے بڑا فیسٹول ہے۔ 3روزہ میلے کے پہلے روز 100سے زیادہ رنگ برنگے اور دیوہیکل غباروں نے فضا میں رنگ بکھیرے۔ معروف فلمی اور کارٹون کرداروں سمیت مختلف ڈیزائن کے غباروں سے آسمان سج گیا۔ منتظمین کے مطابق فیسٹول 3دن تک جاری رہے گا, جس میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زیادہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔