تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:16

سمندری لہروں پر سرفنگ کر نے کا کتے کا شوق

نیویارک.........آپ نے انسانوں کی طرح سرفنگ کر تے ہوئے مختلف جانور تو بہت دیکھے ہونگے، لیکن یہ ویڈیو ایک ایسے باصلاحیت کتے کی ہے، جو اپنے مالک کے ساتھ سمندر کی اٹھتی لہروں میں سرفنگ کا شوقین ہے۔ کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والا یہ کتا اپنے مالک کے ساتھ سرفنگ بورڈ پر کھڑے ہو کر زندہ دلی سے تیز سمندری لہروں کو کاٹتے ہوئے سرفنگ سے لطف اندوز ہو تا ہے۔ اس کتے کو اس کے مالک نے باقاعدہ طور پر سرفنگ کی تربیت دی ہے، جو اپنے ننھے پیروں پر زور دے کر سرفنگ بورڈ پر کھڑا ہوتا ہے اور بلا خوف تیز رفتار پانی پر سرفنگ بورڈ کے آگے کھڑے ہو کر سرفنگ کے مزے لوٹتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.