تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:20

9ٹن وزنی ٹرک کی مدد سے 166فٹ اونچی چھلانگ لگا نے کا ریکارڈ

نیویارک.......خطروں کے کھلاڑی نے9ٹن وزنی سیمی ٹرک کی مدد سے 166فٹ اونچی چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈبنا ڈالا۔ امریکہ سے تعلق ر کھنے وا لے گریگ گوڈفرے نامی خطروں کے کھلاڑی نے ریاست Montanaمیں 9ٹن وزنی سیمی ٹرک70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ریمپ پر دوڑاتے ہوئے انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا۔گریگ نے اپنے ننھے ٹرک کی مدد سے ریمپ سے چھلانگ لگاتے ہوئے اپنے ٹرک کو 166فٹ اونچائی تک اُچھال کر یہ عالمی کارنامہ انجام دیا اور اپنا نام گینز ریکارڈ بک میں درج کروا لیا۔ اس خطرناک اسٹنٹ کے دوران ڈرائیور کی معمولی سی غلطی بھی یقیناً اس کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی تاہم ارادے مضبوط ہوں اور جنون ہو تو کیا ممکن نہیں۔۔!

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.