28 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:3
خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن میں اگائی گئی سبزیوں سے بنا کھانا کھایا
نیویارک.....خلا بازوں نے انسانی تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اگائی گئی سبزیوں سے کھانا بنا کر کھایا ۔ خلا باز کہتے ہیں کہ تازہ سبزیاں کھا کر مزا آگیا ۔خلا میں سبزیاں اگانے کے کامیاب تجربات تو پہلے بھی کیے جا چکے ہیں۔ لیکن خلا بازوں کو بین الاقوامی اسٹیشن پر اگائی گئی تازہ سبزیاں کھانے کی اجازت پہلی دفعہ دی گئی ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا بازوں نے انسانی تاریخ میں پہلی بار خلا میں اگائی گئی سلاد سے کھانا بنایا۔ ناسا کے دو خلا بازوں نے ساتھی جاپانی خلا باز کے ساتھ مل کر تازہ سبزیوں سے بنا کھانا کھایا ۔ خلا بازوں کے مطابق خلا میں پہلی بار تازہ کھانا بہت مزیدار تھا۔ ناسا نے تجربات کے لیے خلا میں سبزیاں اگائی ہیں۔خلا میں سبزیاں اُگانے کے تجربے کو "Veg-01" کا نام دیا گیا ہے اور خلا میں تازہ سبزیوں سے کھانے پکانا اس تجرباتی مشن کا حصہ ہے۔خلا میں پہلی بار پکائے گئے کھانے کا نصف حصہ تجزیے کے لیے زمین پر بھیج دیا جائے گا۔