2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 22:20
تھائی لینڈ میں ہوا بن مانسوں کاہیلتھ چیک اپ
بینکاک......صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانوروں کی صحت پر بھی کڑی نگرانی رکھی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ تھائی لینڈ میں جانوروں کی نگہداشت کے ایک ادارے نے وائلڈ لائف آفیسرز ااور جا نوروں کے ماہر ڈاکٹروںکی ٹیم کی معاونت سے 14بن ما نسوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا ۔اس چیک اپ کے سلسلے میں بن مانسوں کے پنجوں اور منہ کو حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر باندھ دیا گیا تھا تاہم ماہر میڈیکل ٹیم اور ڈاکٹروں نے ان کے دانتوں ،آنکھوں،پنجوں اور اسی طرح دل،بالوں،ناخنوں اور دیگر جسمانی اعضاء کا مکمل معائنہ کر کے ان کی ہیلتھ کی رپورٹ ترتیب دی۔ان بن مانسوں کو اگلے ماہ انڈونیشیا بھیجا جائے گا جس کیلئے یہ تیار یاں کی جارہی ہیں۔