تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

کینیا میں ننھے زراف اورہاتھی کی انوکھی دوستی

نیروبی ......سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ دوستی کا جذبہ رنگ اور نسل کی تفریق سے بالاتر ہوتا ہے اس ہی لئے تو کینیا میںننھے زراف نے ننھے ہاتھی کو اپنا بہترین دوست بنا لیا ہے۔

کینیا کے دار الحکومت نیروبی میں واقع نیشنل پارک میں جنگلات سے ریسکیو کرکے لائے گئے ایک ننھے ہاتھی نے وہاں موجود زراف سے دوستی کرلی ہے۔

ننھے زراف نے بھی ہاتھی کو پارک میں خوش آمدید کہتے ہوئے اسے گہرا دوست بنا لیا ہے۔دونوں جانور پارک میں ایک ساتھ چہل قدمی کرتے اور کھیلتے دکھائی دیتے ہیں جس سے پارک کی انتظامیہ بھی مطمئن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.