4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:32
ریسٹورنٹ کا سپر فاسٹ چینی چھوٹا
بیجنگ......ریسٹورنٹ کا سپر فاسٹ چینی چھوٹاجو کنگ فو انداز میں ایسی پھرتی دکھائے کہ سب دیکھتے رہ جائیں۔
چین کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ایسا چھو ٹا مو جود ہے جو کام کو سر سے اتارنے کے بجائے سپر فاسٹ پھرتی سے منٹوں میں کرتا ہے۔
جیسے ہی گاہک کھانا کھا کر ٹیبل سے اٹھتے ہیں یہ کپڑا پکڑ کر بجلی کی سی پھرتی سے کنگ فو انداز میں صفائی شروع کر تا ہے اورمنٹوں میں فارغ بھی ہو جاتاہے۔
ریسٹورنٹ میں بیٹھے افراد اسے سپر فاسٹ اسپیڈ اور کنگ فو انداز سے صفائی کر تا دیکھ کر مسکراتے ہیں جو تیزی میں بھی کام سو فیصد پرفیکٹ کر تا ہے۔