تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:59

فرانس میں انوکھا احتجاج ،مظاہرین بینکوں سے کرسیاں لے گئے

پیرس......فرانس میں انوکھا احتجاج ہوا جس میں مظاہرین بینکوں سے نوٹ نہیںبلکہ کرسیاں اٹھا لے گئے۔

پیرس کے ایک بینک کی دوبرانچوں سے مظاہرین 196 کرسیاں اٹھا کے چلتے بنے۔ یہ مظاہرہ بینکوں کے ٹیکس ریٹ میںکمی اور ٹیکس چوری کو تحفظ دینے کی پالیسی کےخلاف کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دولت مندوں نے اپنے اربوں ڈالر ٹیکس بچانے کے لیے دوسرے ملکوں میں رکھے ہیں۔ اس بھاری رقم پر ٹیکس لگایا جائے اور اسے موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے گرین کلائمنٹ فنڈ میں استعمال کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.