تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:21

زمبا بو ے میں مردوں کا مقابلہ بد صورتی

ہرارے......زمبابوے کے دارلحکومت ہرارے میں مردوں کے درمیان بد صورتی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی اس منفرد مقابلہ بد صورتی میں 35 مردوں نےحصہ لیا۔ مقابلے میں بلند قامت، دبلے پتلے، چمکتے چہرے اور بہترین دانتوں کے حامل مردوں کے بجائے سب کچھ اس کے متضاد دیکھا اور جا نچا گیا۔

اپنے آپ کو مزید بد صورت بنانے کیلئے مقابلے کے شر کاء نے کچھ خاص لباس زیب تن نہیں کیے تھے جنہیں دیکھ کر ججز کو فیصلہ کر نے میں مشکل پیش نہیں آئی اورمیسن سیئر( Maison Sere )نامی شخص کوبدصورت مرد(Mr Ugly )کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.