تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:15

آسٹریلیا کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے ننھے بندر کی پیدائش

سڈنی .....آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نایاب نسل کے ننھے بندر کی آمد نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھادیں، ننھے بندرکو دیکھنے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔

نارنجی رنگ کا یہ ننھا بندراپنی ماں کے ساتھ ساتھ اٹکھیلیاں کرتا دکھائی دیتا ہے جس کی دل موہ لینے والی شرارتوں نے چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کو بھی ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے بھی اس ننھے بند رکے خوب ناز نخرے اٹھائے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.