تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 فروری 2016
وقت اشاعت: 14:13

واٹر اسکینگ کا مظا ہر ہ کر تی بہا در گلہر ی

اوٹاوا........گلہریوں کو درختوں پر چڑھتے اور اخروٹ کھا تے تو آ پ نے دیکھا ہو گا لیکن جس گلہر ی سے ہم آ پ کو ملوا ئیں گے وہ اس کے علا وہ بھی بہت کچھ کر سکتی ہے ۔

کینیڈا میں ہونے والے ٹورنٹو بوٹ شو کے دورانTwiggyنامی گلہری نے واٹر اسکینگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے موقع پر موجود لوگوں کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

امریکی خاتون کی یہ پا لتو گلہری واٹر اسکینگ کرنے کا مظاہرہ پچھلے کئی سالوں سے کرتی آرہی ہے جس کے لیے اسے کھلو نا موٹر بو ٹ کے پیچھے بندھے اسکینگ بو رڈ پر کھڑا کیاجاتا ہے تو یہ بغیر ڈرے بڑی بہا دری سے پا نی کی اونچی نیچی لہروں پر اسکینگ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.