تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 فروری 2016
وقت اشاعت: 17:43

خلا میں پھول اگانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا

نیویارک .....تاریخ میں پہلی بارخلا میں پھول اگانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا، زینیا نامی پھول چند روز قبل خلا میں کھل گیا ہے۔

ناسا حکام کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کے بعد خلا میں خوراک کیلئے دیگر چیزیں بھی اگائی جا سکیں گی جو انسانوں کے کھانے کے کام آئیں گے۔

اس سے قبل بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سلاد اگانے کا تجربہ بھی کامیاب رہا تھا۔خلا کے خاص ماحول اور کششِ ثقل کی کمی کی وجہ سے پودوں اور پھولوں کی افزائش میں مشکل پیش آتی ہے۔

آئندہ سال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ٹماٹر کی افزائش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.