29 فروری 2016
وقت اشاعت: 9:54
سمندر میں مچھلیاں کم اورپلاسٹک زیادہ ہو جائے گا۔۔!!
کراچی.....جنگ ویب ڈیسک......دنیا بھر میں پلاسٹک کی مصنوعات سمندر میں گندگی کا سبب بن رہی ہیں، ایک منٹ میں گندگی کا ایک ٹرک سمندر میں پھینکا جارہا ہے، آئندہ چند برسوں میں سمندر میں پلاسٹک کے مقابلے میں مچھلیاں کم تعداد میں رہ جائیں گی۔
ایک مطالعہ کے مطابق پلاسٹک اور اس کی مصنوعات سمندری آلودگی کا باعث بن رہی ہے جس سے آبی حیات کو خطرہ لا حق ہو گیا، 2050تک سمندر سے مچھلیاں اس آلودگی کے سببکم ہو جائیں گی۔
دنیا بھر میںپلاسٹک پیکجنگ کے 95فی صدکوپہلے استعمال کے بعد ضائع کردیا جاتا ہے جس سےملکی معیشت کو0 8سے120ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔2025میں مچھلیوں کے مقابلے پلاسٹک کی شرح ایک تہائی ہو جائے گی اور 2050میں پلاسٹک کی مقدار مچھلیوں سے زیادہ ہو جائے گی۔
ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے’’نیو پلاسٹک اکانومی‘‘ نامی رپورٹ میں کہا گیا کہ سالانہ 80لاکھ ٹن پلاسٹک سمندر میں جا رہا ہے یعنی ایک منٹ میں ایک گندگی کا ایک ٹرک سمندر میں پھینکا جا رہا ہے۔اگر اس کی روک تھام کےلئے کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ شرح2030تک ایک منٹ میں دو ٹرک کی ہوجائے گی۔ آبی حیات اور اس کےنظام کو سالانہ 12ارب ڈالر کا نقصان صرف پلاسٹک سے ہو رہا ہے۔