2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:49
بھارت :مدھیہ پردیش میں بینک کے باہر لوگوں کی جگہ چپلوں کی قطاریں
نئی دہلی......اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی قطاریں نظر آنا عام بات ہے، لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بینک کے باہر لوگوں کی جگہ ان کی چپلیں قطاروں میں لگتی ہیں۔
مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں سینٹرل بینک آف انڈیا کے باہر دن میں لوگوں کا رش لگ جاتا ہے، جس سے بچنے کیلئے لوگ رات گئے بینک کے باہر آ کر اپنی چپلیں قطاروں میں رکھ دیتے ہیں۔
چپلیں رکھنے کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ خود قطار میں کھڑے ہیں، گاؤں کے اس بینک میں صرف تین ملازمین ہیں، جس کے باعث سیکڑوں صارفین کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔