تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:43

پارکر رننگ کی کوشش میں منہ کی کھاتے چند اناڑی کھلاڑی

نیویارک.........یہ شہرت کی بھوک بھی انسان کو کیا کیا کرنے پر مجبور کر دیتی ہے لیکن کامیابی ہر کسی کے قدم نہیں چومتی بلکہ اس کے لئے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔

ذرا ان منچلوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے پارکر رننگ کو بچوں کا کھیل سمجھتے ہوئے الٹی سیدھی دو چار چھلانگیں لگانے کو ہی مہارت کی انتہا جانا لیکن جیسے ہی بات آئی عملی مظاہرہ پیش کرنے کی تو سب منہ کی کھاتے نظر آئے۔

خود کوہیرو سمجھتے ہوئے کرتب دکھانے کی کوشش میں زمین کی دھول چاٹنی پڑی،لوگوں کی ہنسی اور اپنی چوٹوں کا درد اٹھا تو چودہ طبق روشن ہوئے اور یہ جانا کہ بیٹا قاعدے میں رہو گے تو فائدے میں رہو گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.